4 جون 2019 - 14:43
عالم اسلام امت کی وحدت کے لیے امام خمینی کے افکار کی پیروی کرے: پاکستانی رہنما

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر نے عالم اسلام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امت کی وحدت اور یگانیت کے لئے بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے افکار کی پیروی کرے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سنیئر پاکستانی سیاسی رہنما «لیاقت بلوچ» نے پیر کے روز ارنا نیوز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امام خمینی کی برسی پر تعزیت کا اظہار کیا.
انہوں نے عالم اسلام اور مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ امت کے درمیان اتحاد کو یقینی بنانے کے لئے امام خمینی کی تعلیمات سے غافل نہ ہوں.
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلمان بانی عظیم اسلامی انقلاب کی رہنمائی سے استفادہ کرتے ہوئے اتحاد امت کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں.
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے اس بات پر زور دیا کہ امت مسلمہ تفرقہ اور افراتفری کی اجازت نہ دے دوسری صورت میں عالمی سامراج اسے مسلمانوں کے خلاف استعمال کرے گی.
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ امام خمینی (رح) کی قیادت، ان کی مدرابہ سوچ اور مظلوم قوموں کے لئے حق کی آواز اٹھانے کو نہیں بھول سکتی.
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بانی اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ اتحاد اور مسلمانوں کو قریب لانے کی باتیں کیں لہذا دنیا کے مسلمان ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اسلامی معاشرے کو مشکلات سے نجات دلائیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲